چینی حکومت نے اہم صنعتی اداروں کو ووہان میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کے باعث چینی حکومت نے ملک کے وسطی شہر ووہان میں اہم صنعتوں کو کام کرنے سے روخ دیا تھا ۔اب جبکہ مقامی سطح پر کرونا وائرس پر کافی حد تک کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے تو چینی حکومت نےصنعتیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
صوبہ ہوبائی کے حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت ووہان سمیت اس صوبے میں روز مرہ استعمال کی اشیاء اور میڈیکل سپلائی تیار کرنے والے ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ سے کام شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی یا بین الاقوامی سطح پر اہم مصنوعات تیار کرنے والی صنعتیں بھی اجازت نامہ حاصل کر کے کام کا آغاز کر سکتی ہیں۔ ووہان شہر میں ہی پہلی بار کورونا وائرس سامنے آیا تھا۔
