Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی غنڈہ گردی جاری۔ 4 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 4 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا  گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے وتریگام کا محاصرہ کیا اور اس دوران پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک کشمیری کے گھر کو مسمار بھی کیا۔شہید ہونے والے 4 نوجوانوں کی شناخت طارق، مظفر، عمر اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب بھارت کی خصوصی عدالت ٹاڈا نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور دیگر افراد پر 30 سال قبل درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔اس دوران عدالت نے حریت پسند رہنمااور ان کے ساتھیوں کو آزادانہ طریقے سے مقدمے کا دفاع کرنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا۔

دوسری طرف بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 7 ماہ سے جاری کرفیو کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کشمیریوں کے لیے نئی بات نہیں’
کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جب کہ کشمیریوں کے لیے یہ بالکل بھی نیا نہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ مودی وائرس کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا احساس کرنا چاہیئے اور ان کے درد کو سمجھنا چاہیے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

18 − 12 =

Contact Us