ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔سنگاپور میں پیر کے روز ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے سے قبل نرخ 5.5 فیصد کم ہوکر 30 ڈالر فی بیرل کے قریب رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 2.9 فیصد کمی کے ساتھ 32.82 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ویانا میں سعودی عرب، روس اور دیگر اوپیک ممالک کے مابین تیل کی پیداوار میں کمی کے لیے ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں کورونا وائرس کے اثر کی وجہ سے تیل کی پیداوار کو کم کرنے پر غور کیا گیا تھا تاکہ خام تیل کی قیمتوں پر قابو پایا جا سکے۔اُس وقت خام تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل تھا۔
سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کی تجویز پیش کی لیکن روس نے انکار کردیا، جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوئی۔ اِس وقت خام تیل کی قیمت فی بیرل 33 ڈالر سے کم ہے۔
