سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر فوجی اتحاد نے میزائل حملہ نا کام بنا دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں تین دھماکے سنے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل کو دوران پرواز ہی تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمے داری بھی قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کی صبح یمن میں عرب اتحادی فورسز نے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کا ڈرون گرایا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ چوتھا ڈرون تھا جسے مار گرایا گیا۔یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کے جتھوں نے مارب کے مغرب میں صراوح کے محاذ پر مختلف ٹھکانوں میں دراندازی کی کوشش کی۔ تاہم یمنی فوج نے یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے جوابی حملہ کیا۔ اس دوران فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد تزویراتی ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا
