Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

صیہونی اقدامات کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گے: حماس

حماس نے اعلان کیاہے کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک صیہونی اقدامات کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔

اسرائیل میں نئی مخلوط حکومت کے قیام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو نئی صیہونی کابینہ کے قیام کے معاملے سے کوئی سروکار نہیں اور وہ اپنی سرزمین اور مقدسات کی مکمل آزادی تک جائز اور قانونی تحریک جاری رکھیں گے۔

حماس نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں جب نئی صہیونی حکومت غرب اردن کے مزید علاقوں کو ہڑپ کرنے کا اعلان کر چکی ہے، فلسطینی عوام کو پوری قوت کے ساتھ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی پارلیمنٹ نے بن یامین نتن یاہو اور بنی گینتز کی مخلوط حکومت کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔نتن یاہو نے کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کے بعد ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کوشش کریں گے جس کے تحت وادی اردن کو سب سے پہلے اسرائیل کا حصہ بنایا جائے گا۔

نئی مخلوط حکومت کے فارمولے کے تحت نتن یاہو نومبر دو ہزار اکیس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم ہوں گے اس کے بعد بنی گنیتز وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالیں گے جو اس وقت وزیر جنگ ہیں-

حماس نے صیہونی حکومت کے اقدامات کے مقابلے کے لیے فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور باہمی تعاون کی ضرورت پربھی زور دیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

19 − 12 =

Contact Us