اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانسیسی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے۔ ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے۔
ایرانی خبررساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانس کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے لہٰذا ایران اپنے عدالتی نظام پر انگلی اٹانے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی قیدی فریبا عادل خواہ کے معاملے کو عدالتی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ فریبا عادل خواہ ، اپنے جرم کے مطابق سزا کاٹ رہی ہے اور اس سلسلے میں فرانسیسی حکام کی مداخلت اور اظہار خیال ایران کے امور میں واضح مداخلت ہے جو ایران کے لئے ناقابل قبول ہے۔ فرانسیسی حکام کے پروپیگنڈے سے فریبا عادل خواہ کے حکم میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوگی ۔ فرانسیسی حکام کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ ختم کردیں۔