برطانیہ، جرمنی، پولینڈ سمیت یورپ کے متعدد ممالک کے بڑے شہوں میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے پیش نظر کی گئی تالہ بندی کے خلاف شہریوں نے مظاہرے کیے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر لندن پولیس نے 150 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ جرمنی اور پولینڈ کی سرحد پر مظاہرین نے متحد ہو کر حکومتی پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے۔