پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے دو پائلٹوں نے پاکستان کی فضاؤں میں اڑن طشتری دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 23 جنوری 2021 کو شام 4 بجے کراچی سے لاہور کی پرواز کی اڑان کے دوران پائلٹوں نے آسمان پر تیز چمکتی شے دیکھی اور اسکی فوری ویڈیو بنالی۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان ایئر لائن کا طیارہ اس وقت 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے اوپر سے اڑ رہا تھا، مطلع بالکل صاف تھا اور تیز روشنی کے باوجود اڑن طشتری کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔
عملے نے فوری طور پر اڑن طشتری کی اطلاع لاہور میں ایوی ایشن کو دی۔ پاکستان فضائی تحقیق کا ادارہ معاملے کی جانچ کر رہا ہے کہ چمکتی شے کسی دوسری مخلوق کی اڑن طشتری تھی یا کچھ اور؟