چینی خلائی ایجنسی کنسا نے مریخ منصوبے تیان وین پر گئے خلائی جہاز مارتیان زورنگ کی کھینچی گئیں پہلی تصویر جاری کر دی ہے۔
تصویروں میں سرخ سیارے کی زمین کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ زورنگ فروری میں مریخ کے مدار میں داخل ہو گیا تھا اور تب سے اس کے گرد چکر لگا رہا تھا۔ 14 مئی کو اس نے سیارے پر نزول کیا اور اب باقائدہ زمینی سطح کی معلومات بھیجنا شروع کر دی ہیں۔
چین کے مریخ پر گئے منصوبے کو 1976 میں امریکی ناسا منصوبے کاہم پلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
چینی خلائی جہاز 240 کلو وزن اور 1 اعشاریہ 8 میٹر لمبا ہے۔ خلائی جہاز میں زمین کا معائنہ کرنے کے لیے انتہائی جدید آلات، کیمرے، ریڈار، موسمی حالات کا معائنہ کرنے والے آلات، مقناطیسی قوت ناپنے والے آلات اور پتھروں سمیت ہر ممکن شے کی کیمیائی جانچ کی لیب بھی نصب ہے۔
تیان ون-1 منصوبہ مکمل طور پر چین میں تیار کردہ ہے۔