ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کی اعلیٰ عدالت میں آج فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ وکیل کے لباس میں ملبوس عدالت میں گھسے تِلو نامی مافیا گروہ کے دو غنڈوں نے مخالف مافیا کے سرغنہ جتندر جوگی پر کی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ جواب میں عدالت میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں کو مار دیا، جب کہ اس سارے حادثے کے دوران ایک خاتون وکیل سمیت 6 افراد بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سماجی میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیو میں عدالت کے باہر ہلچل اور ڈرے ہوئے ہندوستانی پولیس اہلکار دیکھے جا سکتے ہیں۔