منگل, نومبر 24 Live
Shadow

امریکا:لینڈنگ کے دوران طیارہ پھسل گیا، کئی مسافر زخمی

امریکا کے نیویارک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہوکررن وے سے پھسل گیا جس کے باعث کئی مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد ائیرپورٹ ایک گھنٹے تک بند رہا۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ڈینورسے 166مسافروں کو لانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز 627 کو نیوجرسی کے نیویارک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔

ٹائرنہ کھلنے کے سبب طیارے کا اگلا حصہ جزوی طور پر رن وے سے پھسل کر گھاس پر آگیا اور کئی مسافرمعمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا۔ حادثے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے ایئرپورٹ بندرہا جس کی وجہ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاخیر کا شکارہوگئی ہیں۔ایف ایف اے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

تبصرہ کریں