امریکہ اور اس کے اتحادی اگر ایران پر حملے کے مرتکب ہوۓ تو خلیج مں تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو جاۓ گا کیونکہ یہ 2003 کا عراق نہیں – آج کاایران بھر پور جواب دنے کی صلاحیت رکھتا ہےاور وہ یقینا جوابی کاروائ کرے گا-جارج گیلوے نے یہ بات اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہی -یاد رہے کہ خلیج میں کشیدگی کی حالیہ وجہ امریکہ کا وہ ڈرون طیارہ ہے جسے ایران نے اس دعوے کے ساتھ مار گرایا کہ وہ ایران کی فضائ حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا جب کہ امریکہ اس بات پر مصر ہے کہ ایران نے بین الاقوامی پانیوں پر پرواز کرتا ہوا ڈرون مار گرایا ہے