انڈیا نے ان تجارتی کمپنیوں کو سہولیات دینےکے متعلق غور کرنا شروع کر دیا ہے جو امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے باعث چین سے اپنا کاروبار سمیٹنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں -نامعلوم ذرائع نےبلوم برگ کو بتایا کہ ان کمپنیوں کو مختلف مدوں میں ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی-بھارتی وزارت تجارت کا اہم ثبوت میڈیا کے ہاتھ لگا جس سے پتہ چلا کہ ان کمپنیوں میں الیکٹرونکس گھریلو مصنوعات اور جوتے بنا نے والی کمپنیاں شامل ہیں