سائینس دانوں نے وہ طریقہ دریافت کر لیا ہے جس کی مدد سے پرانے خلیوں کو نئے خلیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے-یہ ایک ایسی دلچسپ دریافت ہے جو انسان کا ہمیشہ جوان رہنے کا خواب پورا کر سکتی پے-
اکسٹئر اوربرائٹن یونیورسٹیز کے سائنس دانوں نے تجربات کے ذریعے دیکھا ہے کہ انسانی جسم کے ان خلیوں نے جو اپنی عمر پوری کر چکے تھےاور قدرتی نشوونما کے عمل کوچھوڑ چکے تھے دوبارہ تقسیم در تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے -یہ خلیے نہ صرف نو عمر نظر آتے ہیں بلکہ نو عمر خلیوں کی طرح عمل کرتے ہیں
