واشنگٹن کے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے
عراق کی جانب سے 1987 میں ایران پر ہونے والے کیمیائی حملے کی یاد تازہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مغرب نے ایران پر حملہ کرنے کے لئے عراق کی ہر طرح سے مدد کی تھی ایران اس حملے کو کبھی نیں بھلا سکتا- یاد رہے کہ عراق نے 1987 میں ایران کے چار گنجان آباد علاقوں پر مسٹرڈ گیس بموں سے حملہ کیا تھا جس میں درجنوں لوگ مارے گئے تھے اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے