امریکہ نے انڈیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس سے جدید ایس-400 میزائل ڈیفینس سسٹم خریدنے سے باز رہے-ایک سینئر امریکی سفارتکار نے خبردار کیا کہ بھارت کو اس طرح کے اسٹریٹجک انتخاب کرنے کے بارے میں بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے.
جنوبی ایشیا میں امریکی مفادات اور مالی سال 2020 کے بجٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےامریکی پرنسیپل سیکریٹری برائےجنوبی اور وسطی ایشیا نے کہا کہ امریکہ کو بھارت کےاکتوبر میں روس کے ساتھ جدید ایس-400 میزائل ڈیفینس سسٹم کی خرید کے لئےدستخط کیے جانے والے 5 بلین ڈالر کے معاہدے کے بارے میں خدشات ہیں کیونکہ بھارت کی خریداری” مؤثر طریقے سے ہماری اپنی صلاحیت کو محدود کر سکتی ہے. ” .