پچھلے مہینے میں امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ نے ملک میں مصنوعات پرسبسڈی کے خاتمے کا قانون نافذ کرنے کے لئے ایک نیا قاعدہ تجویز کیا ہے جس میں واشنگٹن نے تجارت میں فائدہ حاصل کرنے کے لئے ڈالر کے خلاف ان مختلف ملکوں کی کرنسیوں کی قدر میں کمی کی شرائط رکھی ہیں
قانون کا اطلاق جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ساتھ چین سے بھی سامان برآمد کرنے والوں پر ہو گا- اپنی حالیہ رپورٹ میں، اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ تجارتی کشیدگی کرنسی وار کو جنم دےبسکتی ہےاور ڈالر کو عالمی تجارتی لین دین سے نکالنا تجارت کو زیادہ مشکل بنا سکتا ہے.
