امریکی سفیر کے آثار قدیمہ کی کھدائی کے دن کے موقع پرزائرین کی سڑک توڑنے کے لئے علامتی طور پر ہتھوڑا اٹھا کر لہرانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے فلسطینیوں نے اسے امریکہ کے قابضانہ رویئے کی پشتت پناہی قرار دیا ہے-جبکہ اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ تاریخ اور آثار قدیمہ خود بولتے ہیں آپ انھیں نظر انداز نہیں کر سکتے
بہت سی اہم امریکی شخصیات نےمعبد والے پہاڑ کو جانے والی 2000 سالہ پرانی تاریخی زائرین کی سڑک کی کھدائی میں حصہ لیا -فلسطینیوں نےامریکیوں کے اس نظریئے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاکہ مشرقی یروشلم کے ہمسایہ علاقہ سلوان میں فلسطینوں کے گھروں کے نیچے کھدائی کی جائے