سفارتی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمن مارٹن گریفتھس یکم جولائی کو ماسکو کا دورہ کریں گے-
رپورٹ کے مطابق مارٹن گریفتھس روسی وزارت خارجہ سے یمن میں جاری بحران کے بارے میں بات کریں گےجہاں سوا دو کروڑ کے قریب لوگ انسانی ہمدردی اور توجہ کے منتظر ہیں-یاد رہے کہ اس وقت یمن میں اپنے گھروں سے نکالے گئے لوگوں کی تعداد تیس لاکھ سے اوپر ہو چکی ہے
