سائبیریا میں روسی فوٹو گرافر نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کی شمسی ڈسک کے پس منظر کے سامنے سے گزرتے ہوۓ منفرد تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کر لیں۔
فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ یہ بہت دلچسپ ہے کیونکہ اسے صرف 0.9 سیکنڈ لگتے ہیں، لہذا آپ کو زیادہ سے زیادہ درست اندازے کے ساتھ شوٹنگ کے وقت اور مقام کا حساب کرنا ہوگا. فوٹوگرافر الیکسی پولیکوف نے انسٹا گرام پر مزید کہا کہ آئی ایس ایس کو اس طرح ایک طویل فاصلے سے فلمبند کرنا بہت مشکل تھا
پولیکوف کے مطابق آئی ایس ایس کی خلائی گزرگاہ کو 128 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے کیمرے میں محفوظ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے محض تین سیکنڈ کی ویڈیو ایک اعشاریہ دو جی بی میں فلمائی گئی۔