ایک سینیئر ایرانی ممبر پارلیمینٹ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تو ایران آدھ گھنٹے کے اندراندر اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹا دے گا
ایران کی طرف سے دی جانے والی ان دھمکیوں کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران امریکہ کے تیار کردہ جدید ایف- 35اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی زد میں ہے-نیتن یاہو نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاد رہے کہ یہ طیارے مڈل ایسٹ میں ہر جگہ پہنچ سکتے ہیں پھر بھلے وہ ایران ہو یا شام