چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت سے باز رہےخصوصاً جبکہ وہ پہلے ہی پیٹاگون کو اجازت دے چکا ہے کہ وہ تائی پی کو ٹینک فروخت کرے-وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعے کے روز اپنے ہنگری کے دورے کے موقعے پرامریکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے معاملے کی شدت کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا-