خدشہ ہے کہ جرمن شہنشاہ کے پوتے کے اپنا وراثتی محل واپس مانگنے کے مطالبے پرجوزف سٹالن کی روح بھڑک اٹھے-یاد رہے کہ یہ وہی محل ہے جہاں جوزف سٹالن نے امریکی صدر ہیری ٹرومین اور برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل نے جولائی 1945میں دنیا کی قسمت کا فیصلہ کیا تھا
اس عجیب و غریب دیوانی مقدمے کے مدعی،آخری جرمن قیصر ولیم ہیلم-اا کے پوتے جارج فریڈرچ آج بھی سلطنت پروشیہ کے شہزادے کا ٹائٹل اپنے نام کے ساتھ لگاتے ہیں اور اب ان کی خواہش ہے کہ انھیں محل میں رہنے کی اجازت بھی دی جائے -اس کے علاوہ انھوں نے اور بھی بہت سی جائیدادوں کی حوالگی کے لئے مقدمات دائر کر رکھے ہیں