Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین رکنِ کانگریس امریکہ سے نکل جائیں- صدر ڈونلڈ ٹرمپ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ان خواتین رکنِ کانگریس کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جن میں سے زیادہ تر امریکہ میں ہی پیدا ہوئیں۔

ٹرمپ نے لکھا کہ واپس اپنے پسماندہ ملکوں میں جائیں ،ان علاقوں کی مدد کریں جہاں سےآپ آئی ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بہت دلچسپ لگتا ہے جب ترقی پسند ڈیموکریٹک خواتین ارکان کانگریس جو درحقیقت نہایت پسماندہ ممالک سے آئی ہیں وہ ڈھٹائی سے امریکا کے لوگوں کو بتارہی ہیں کہ ہماری حکومت کو کیسے چلایا جائے۔ٹرمپ کا اشارہ الیگزینڈرا کورٹیز، الہان عمر، ایانہ پرسلی او رشیدہ طلیب کی طرف سمجھا جارہا ہے ۔ یاد رہے کہ ان خواتین ارکان کانگریس کا گروپ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتا رہا ہے۔

ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ کے بیان کو نسل پرستی سے تعبیر کرکے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ٹرمپ کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن کانگریس الیگزینڈرا کورٹیز نے کہا کہ مسٹر پریزیڈنٹ وہ ملک جہاں سے میں آئی ہوں اور وہ ملک جس کا ہم حلف لیتے ہیں وہ امریکا ہے۔انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس لیے خفا ہیں کہ ہمیں شامل کرکے امریکا کا تصور نہیں کرسکتے، آپ اپنے تخت کے لیے ایک دہشت زدہ امریکا پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

کیلی فورنیا کی ڈیموکریٹ ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی نے امریکی صدر کے بیان پر ڈیموکریٹکس کا دفاع کیا اور ٹرمپ کے بیان کو غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی قرار دیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nine + eighteen =

Contact Us