غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوس پکڑے ہیں جن میں سے کچھ کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے اور ایرانی نیوز ایجنسی کی جانب سے بھی سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہےکہ اس کارروائی میں 17 ملزمان کو گرفتا کیا گیا اور کچھ کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔ا
یران کی منسٹری آف انٹیلی جنس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جاسوس حساس اداروں اور اہم نجی شعبے کے اقتصادی، نیوکلیئر، انفرا اسٹرکچرل، عسکری اور سائبر سینٹرز کے علاقوں میں ملازم تھے جہاں انہوں نے مخصوص اطلاعات جمع کیں۔
