برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے رہنما بورس جانسن برطانیہ کے نۓ وزیر اعظم منتخب ہو گۓ ہیں –وہ بدھ کے روز ازیراعظم تھریسا مے کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
ٹوری پارٹی کےایک لاکھ انتالیس ہزار تین سو اٹھارہ لوگوں نے ووٹ ڈالے-یہ کل تعداد کا 4۔87 فیصد تھا-ان میں سے 92153ووٹوں کے ساتھ بورس پہلے نمبر پراور46656 ووٹوں کے ساتھ جیریمی دوسرے نمبر پر رہے-یاد رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے زیریں سطح کے اراکین گذشتہ ڈھائی ہفتوں سےبذریعہ ڈاک ووٹ کا فریضہ سرانجام دے رہے تھے