۔
امریکی حکومت کی جانب سے تارکین وطن کے لیے نئی پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے جو نئے قوانین کے تحت کاغذات نہ رکھنے والے ایسے تارکین وطن جو امریکا میں اپنی مسلسل دو سال سے موجودگی کو ثابت کرنے میں ناکام ہوں گے انہیں فوری طور پر بے دخل کیا جاسکتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکا کی جانب سے نئے قانون کے تحت بے دخلی پر تارکین وطن کو امیگریشن عدالتوں سے بھی رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہوگا
امریکا کے قائم مقام مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہےکہ پالیسی میں تبدیلی بارڈر پر بوجھ اور گنجائش کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد دے گی۔
