صدر ٹرمپ نے مغربی ورجینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ یورپ سے درآمد کی جانے والی کاروں پر پچیس فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا-اس سے پہلے مئی میں صدر ٹرمپ نے یورپی کاروں پر ممکنہ ٹیکس کے برے میں خبردارکیا تھا-صدر نے شعبہ کامرس سے کہا ہےکہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ آیا یہ برآمدات ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور اسی طرح کی دلیل سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے لیے تھی –واضح رہے کہ نئے ٹیکس کے ساتھ معروف ماڈل کی کاروں کی قیمت چودہ سو ڈالر سے سات ہزار ڈالر تک ہو سکتی ہے