ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت عالمی رہنماؤں کےساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں لیکن ہم ہار تسلیم نہیں کریں گے۔ یہ مذاکرات منصفانہ ہونے چاہئیں اور عالمی ممالک یہ نہ سمجھیں کہ ہم نے ہار مان لی ہے۔ جب تک میرے ذمے ملک کی ایگزیکٹیو ذمہ داریاں ہیں، ایران منصفانہ، قانونی اور ایماندارانہ مذاکرات کے ساتھ مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگر برطانیہ ہمارا آئل ٹینکر چھوڑتا ہے تو بدلے میں ہم بھی برطانوی آئل ٹینکر چھوڑ دیں گے-یورپی ممالک کےساتھ کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کی کشیدگی کافی بڑھ چکی ہےاورصدر ٹرمپ بھی کچھ عرصہ قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ تہران کےساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں
