کیپیٹل ون بینک ہیک ہو جانے سےدس کروڑ سے زائد لوگوں کی خفیہ معلومات منظر عام پرآگئیں جن میں سوشل سیکیورٹی نمبرز ، منسلک بینک اکاؤنٹس ، تاریخ پیدائش ، فون نمبرز ، اور یہاں تک کہ لین دین کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
کیپیٹل ون نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ میں اب تک کے ایک سب سے بڑے بینک ہیک میں 100 ملین امریکیوں اور 6 ملین کینیڈینزکے کریڈٹ کارڈ سے ذاتی طور پر شناخت کرنے والی معلومات چوری ہوگئی ہیں۔ بینک نے فوری طور پر نقصان پر قابو پانے کے طریق کار کا آغاز کیا ،بینک نے اس سلسلے میں ایک ماہر کی خدمات حاصل کیں جس نے اس سارے مسئلےکا سراغ لگایااور کہا کہ اس سے پہلےاس مخصوص خطرے کی “کوئی اوراتنی بڑی مثال نہیں ملی”۔
