Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں ایک شاپنگ مارٹ میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں ایک شاپنگ مارٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ سیلو وسٹا مال کے قریب وال مارٹ سٹور میں پیش آیا جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے چند کلو میٹردور ہے۔

حکام نے ایک 21 سالہ شخص کو گرفتارکیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ واحد مسلح شخص ہے۔پولیس اور ایف بی آئی اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا ایک آن لائن فورم پر پوسٹ کیا گیا سفید فام قوم پرست خیالات پر مبنی ”منشور” اسی حملہ آور کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا میں اس شخص کی شناخت پیٹرک کروسئس کے نام سے ہوئی ہے جسے ڈیلس کے قریبی شہر ایلن کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ یہ شہر ایل پاسو سے 1046 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتےہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں آج کے اس نفرت انگیز واقعے کی مذمت میں اس ملک کے ہر شہری کے ساتھ کھڑا ہوں۔ معصوم لوگوں کے قتل کی کوئی وجہ اور کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نےبھی اس واقعے کو ریاست کی تاریخ کے مہلک ترین دنوں میں سے ایک قرار دیا ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seventeen + 4 =

Contact Us