امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ایک سرکاری بیان میں کہا کہ انہوں نے بندوق کے تشدد سے نمٹنے کے لئے اپنےاکثر پیشروؤں کے مقابلے میں ” بہت کچھ ” کیا ہے -بلاشبہ اس سے بھی زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے – ٹرمپ نے بندوق کے تشدد سے متعلق اپنی انتظامیہ کے ریکارڈ کا دفاع کیا اور شکایت کی کہ انہیں اس کا سہرا نہیں دیا گیا ہے-
ٹیکساس اور اوہائیو میں حالیہ بڑے پیمانےپر ہونے والی فائرنگ جس کے نتیجے میں 29 افراد کی جانیں گئیں کے بعدحکومت کی جانب سے بندوق سے متعلق قوانین کو سخت بنانے کے ساتھ پیر کے روز نئے اقدامات سامنےآسکتے ہیں