Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

روسی فوجی یونٹ میں تجربے کے دوران دھماکا، 7 افراد ہلاک

روس میں ہتھیاروں کی جانچ کیلئے مخصوص علاقے میں تجربے کے دوران دھماکے سے روسی جوہری ایجنسی کے پانچ ملازمین اور دو فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے دھماکا روس کے شہر آرخانگلسک کے گاؤں نینوکسا میں واقع فوجی یونٹ میں ہوا جہاں روسی بحریہ کےلیے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کیے جاتے ہیں – کمپنی نے بتایا کہ دھماکا آئیسوٹوپ کی توانائی سے راکٹ انجن کو چلانے کے تجربے کے دوران ہوا

روس کی نیوکلیئر انرجی کمپنی ‘روس ایٹم’ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تابکار مواد خارج ہوا۔جس سے تجربہ گاہ سے ملحقہ شہر سیویرو وینسک میں تابکاری کی سطح معمول سے 20 گنا تک بڑھ گئی ہے

بیان میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی تاہم گزشتہ دنوں روسی صدر ولادی میر پوتن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کےلیے جوہری توانائی سے چلنے والے انجن تیار کرلیے ہیں۔ اس تجربے میں جان کی قربانی دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

ے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nineteen + twenty =

Contact Us