روم میں ناروے کے ایک ایئر بوئنگ 787 طیارے کواس وقت واپس مڑ کر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کر دیاگیا جب انجن کے ناکارہ ہو جانے کے بعد گھروں، گاڑیوں اورنیچے لوگوں پر سیکڑوں لوہے کےٹکڑوں کی بارشں ہوئی
روم سے لاس اینجلس جانے والی ڈریم لائنر فلائٹ ڈی وائی 7115 سے گرنے والے ٹکڑے ایک شخص ، 25 گاڑیوں اور 12 مکانات پر گرے۔ ہفتہ کے روزجب ٹیک آف کے فورا. بعد 3000 فٹ کی بلندی پر سنگل انجن ناکام ہواتو پائلٹوں نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور جہاز 310 مسافروں اورعملے کے ساتھ روانگی کے 23 منٹ بعد روم کے فیمیسینو ایئرپورٹ پرواپس آگیا۔ کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
