چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ چین ،پاک بھارت کشیدگی پر گہری نظررکھے ہوئے ہے- چین صورتحال کو پیچیدہ بنانے والے یکطرفہ بھارتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا- پاکستان اور بھارت کو مسائل کا پرامن حل نکالنا چاہیے- جب کہ امید ہےکہ بھارت خطے کے امن واستحکام کے لیے تعمیری کردارادا کرے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کو کشمیر کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش ہے- بھارت کو باہمی اعتماد کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں- بھارتی اقدام نے چین کی سالمیت اور مفادات کوبھی نقصان پہنچایا ہے-بھارتی آئین میں تبدیلی کر کے کشمیر کا تشخص تبدیل کرنا علاقائی کشیدگی کی وجہ بنا ہے
