پاکستانی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر کی متنازعہ سرحد کے پار فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ہندوستانی اور تین پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔
چیف ترجمان ، میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایل او سی کے ساتھ بھارتی فوجیوں نے “فائرنگ بڑھا دی”اور دونوں طرف جانی نقصان ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ 3 پاکستانی فوجیوں نے شہادت پائی۔ پاک فوج نے مؤثر جواب دیا۔ غفور کے مطابق ، 5 ہندوستانی فوجی ہلاک ، متعدد زخمی ، اور ہندوستانی بنکروں کو نقصان پہنچا۔ جبکہ نئی دہلی نے اپنے متعلق خبروں کو غلط قرار دیا
