Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اسرائیل کے ساتھ تصادم ؟ فلسطینی اتھارٹی کا پورے مغربی کنارے پر خودمختاری کا دعوی ۔

فلسطینی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے زیرکنٹرول  مختلف علاقوں میں مغربی کنارے کی تقسیم کوآئندہ تسلیم نہیں کرے گا ، اور پورے علاقے پر اپنی حاکمیت کا دعویٰ کرے گا۔

اگر اس اعلان پر عملدرآمد ہوتا ہے تو ، مغربی کنارے کی موجودہ اے،بی اور سی کے علاقوں میں تقسیم ختم ہوجائے گی جیسے کہ اوسلو معاہدوں کے تحت 1993 اور 1995 میں فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) اور اسرائیل نے تسلیم کر کے دستخط کیے تھے۔

یہ خبر فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے  تمام معاہدوں کو ختم کرنے کے فیصلے کے ایک مہینے بعد سامنے آئی ہے ، اور اس کے کئی ہفتوں کے بعد نومنتخب وزیر اعظم محمد اشتیۃ نے ٹویٹ کیا کہ “ہم ریاست فلسطین سے وابستہ تمام اراضی کو ایریا سےکی حیثیت سے نمٹائیں گے بشمول مقبوضہ مشرقی یروشلم۔ محمد اشتیۃ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ

اسرائیل مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایریا “سی” کے حوالے سے ہونے والے کسی بھی معاہدے کا احترام نہیں کرتا ہے۔ اسی مناسبت سے ، ہم ریاست فلسطین سے وابستہ تمام اراضی کے ساتھ ایریا “اے” کی حیثیت سے نمٹیں گے ، بشمول مقبوضہ مشرقی یروشلم۔

 
دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 + 4 =

Contact Us