ریاض نے امریکہ کی زیرقیادت بحری اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تاجر بحری جہازوں کی حفاظت کرنا ہے۔ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران آبی گزرگاہ کشیدگی کے مرکز کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ، سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ذرائع نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ مملکت بین الاقوامی سمندری سیکیورٹی کی تعمیر میں شامل ہوگئی ہے۔
بحری اتحاد سے سعودی عرب کا الحاق ڈرون حملے سے ملک میں تیل کی بڑی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کےکچھ دن بعد ہوا ۔ یاد رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ، لیکن واشنگٹن کا اصرار ہے کہ اصل مجرم ایران ہے۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سربراہی میں ، اس اتحاد کے دیگر ارکان آسٹریلیا ، بحرین اور برطانیہ ہیں۔ تمام ممالک مل کر آبنائے ہرمز ، باب المندب ، بحر عمان اور خلیج فارس میں تجاری جہازوں کو حملوں سے بچانے کے لیے گشت کرتے ہیں
