امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ اگر ان کا مواخذہ کیا گیا تو امریکی مارکیٹیں گر جائیں گی۔ صدر کی طرف سے ایسا کہنے کی نوبت اس وقت آئی جب ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اعلان کردہ باضابطہ مواخذے کی تحقیقات کے ذریعے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
صدر ٹرمپ نے اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے خلاف واقعتاً ایسا کچھ کیا گیا تو مارکیٹیں گریں گی۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہی تھی جس نے ہمیں اپنی تاریخ کی بہترین اسٹاک مارکیٹ اور معیشت میں پہنچایا۔ کیا آپ کو لگتا ہےکہ ایسا نہیں ہے!
واضح رہے کہ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ گرنے پر صحافی کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے صبح سویرے کی ٹویٹ میں اپنی رائے کا اظہارکیا۔