دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین جاری تجارتی جنگ نے ڈبلیو ٹی اوکے معاشی ماہرین کی سابقہ توقعات کو کم کرتے ہوئے ، حالیہ اورآئندہ سال عالمی تجارت کے لئے مایوس کن نموکی پیش گوئی کی ہے۔
منگل کو جاری کی جانے والی عالمی تجارتی تنظیم کی ایک رپورٹ کے مطابق ، 2019 میں تجارتی حجم میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوگا ، جو اپریل میں پیش کیے جانے والے عالمی تجارتی تجزیےسے 1.4 فیصد کم ہے۔ 2020 میں ، عالمی تجارت دوگنا سے زیادہ کی رفتارسے 2.7 فیصد تک پہنچنے کے لئے تیار ہے ، جو اب بھی پہلے کی توقع 3یعنی فیصد سے کم ہو گی ،اس انتباہ کے ساتھ کہ تجارتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے ان اعداد و شمار پر زیادہ انحصار کرنا ہو گا۔