گزپروم نے ترک اسٹریم پائپ لائن کے سمندر کے حصے کی پہلی شاخ کو قدرتی گیس سے بھرنا شروع کردیا ہے۔ اس سال کے آخر میں پائپ لائن کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے اس کی جانچ کرنے کا یہ آخری مرحلہ ہے۔
پائپ لائن کے آپریٹر ساؤتھ اسٹریم ٹرانسپورٹ بی وی نے بتایا کہ ” پائپ لائن سسٹم سے ترکی اور جنوب مشرقی یورپ کو گیس کی اصل فراہمی کے آغاز کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے کی پہلی سپلائی رواں سال کے آخر میں شیڈول ہے۔