جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

روس کا امریکہ پر حساس تنصیبات کی جاسوسی کا الزام

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا کے ملٹری اتاشی مستقل بنیادوں پر روسی دفاعی تنصیبات کے اندر گھسنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ تازہ ترین کوشش 14 اکتوبر کو اس وقت کی گئی جب امریکہ کے تین ملٹری اتاشیوں نے روس کے شمالی شہر ارخنگلیس میں ’شوٹنگ گراؤنڈ‘ کے پاس جانے کی کوشش کی تاہم انہیں اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ماریہ زخارووا نے روس اور امریکا کے درمیان سفارتکاروں کے دوروں کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 25 میل سے زیادہ سفر کرنے سے پہلے انہیں متعلقہ حکام کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔نہوں نے کہا کہ امریکی ملٹری اتاشیوں نے غیر متعلقہ جگہوں پر جانا معمول بنا لیا ہے اور وہ قواعد و ضوابط کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔

ترجمان روسی دفتر خارجہ نے امریکی شہری کی گرفتاری کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت روس کے زیر حراست 22 امریکی ہیں جنہیں فراڈ، چوری، ڈرگ اسمگلنگ اور جنسی زیادتی سے متعلق کیسوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی شہریوں کے تبادلے کے عوض امریکیوں کی گرفتاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور پال وہیلن نامی امریکی شہری کو انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eight − 2 =

Contact Us