جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی۔ برطانیہ میں 12 دسمبر کو عام انتخابات کا اعلان ۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے آرٹی ۔ یو۔ کے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے دی گئی الیکشن کی درخواست پر ہونے والی ووٹنگ کے حق میں 438 ووٹ ڈالے گئے جب کہ مخالفت میں صرف 20 ووٹ پڑے۔برطانوی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف کامنز) سے پاس کردہ بل منظوری کے لیے ہاؤس آف لارڈز بھیجا جائے گا اورتوقع ہے کہ یہ بل اس ہفتے کے آخر تک قانون کا حصہ بن جائےگا۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ عوام کو اس بات کا موقع ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل اور بریگزٹ کے حوالے سے فیصلہ کر سکیں۔بورس جانسن پرامید ہیں کہ نئے انتخابات کے ذریعے انہیں عوام دوبارہ سے مینڈیٹ دیں گے تاکہ وہ بریگزٹ ڈیل اور پارلیمانی ڈیڈلاک کو ختم کر سکیں۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم آپس میں بیٹھیں اور بریگزٹ کے مسئلے کو حل کریں۔

دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن ملک کو تبدیل کرنے کے لیے ہماری نسل کے پاس ایک موقع ہے تاکہ عوام کے ضائع کئے گئے حقوق انہیں دوبارہ دلائے جا سکیں۔جیریمی کاربن نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے بامقصد اور فطری الیکشن مہم چلائے گی۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی درخواست پر یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل میں جنوری 2020 تک توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5 × four =

Contact Us