جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سعودی عرب اور بھارت کی قربتیں۔ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام پراتفاق ہو گیا

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سطح پر قائم دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں تعلقات کو مزید خوشگوار اور مستحکم بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا۔

اس دوران عالمی اور علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان شراکت اور تعاون کے امکانات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاست، معیشت، سیکورٹی، دفاع اور لیبر فورس کے شعبوں میں دو طرفہ خصوصی تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کے آخر میں وزیراعظم مودی اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور بھارت کے درمیان مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے ایک ’اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل‘ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔

قبل ازیں مودی نے سعودی فرماں روا سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بحیرہ ہند اور خلیج کے علاقوں میں آبی گذر گاہوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا تاکہ دونوں ممالک کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کویقینی بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دو دن کے دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان توانائی، شہری ہوا بازی، طبی مصنوعات کے انتظام، سیکیورٹی تعاون اور دفاع سمیت دیگر کئی شعبوں میں یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seventeen + 12 =

Contact Us