فیڈرل ریزرو امریکی معیشت میں ہر ماہ 60 بلین ڈالر لگانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا جا سکے لیکن یہ منصوبہ بھی سست روی کا شکاردکھائی دے رہا ہے۔ اگلے ہفتے سے ریٹ کم کرنے کی تیاری بھی کی جارہی ہے اور یہ دعویٰ بھی ہے کہ سسٹم میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔
یورو پیسیفک کیپیٹل کے پیٹر شیف نے بوم بسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ، “ان کی باتوں کو ذرا نظر انداز کریں اور اس بات پر نظر رکھیں کہ اب وہ کرتے کیا ہیں۔” انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “وہ امریکی معیشت کے بلبلے سے ہوا کو باہر آنے سے روکنے کی شدید کوشش کر رہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہو رہے
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ “بلبلا پہلے ہی پھٹ چکا ہے۔” شِف کے مطابق ، “اب صرف ایک سوال رہ گیا ہےاور وہ یہ ہے کہ ہوا کتنی تیز رفتاری سے نکلے گی اور جب مارکیٹ کو یہ پتہ چل جائے گا کہ کھیل ختم ہوچکا ہے تو ، سمجھھ آئے گی کہ وفاق کیا کر رہا ہے ، اور معیشت کے اس بلبلے کی اصل نوعیت کیا ہے؟
