جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکی صدر بداخلاقی پر اتر آئے۔مخالف امید وار کو کتا قرار دے دیا

اپنے مخالفین کے لیے نفرت کی انتہا کہیے یا پھر تکبر کی انتہا کہیے کہ جس کی بنا پرامریکی صدر بداخلاقی پر اتر آئے اور اپنےمد مقابل صدارتی امید وار کو کتا قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے سابق کانگریس رہنما بیٹو او رورکے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے متوقع صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل تھے۔ رواں برس اگست میں الپاسو میں ہونے والے قتل عام کے بعد بیٹو او رورکے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بیٹو او رورکے کا کہنا تھا کہ لوگوں کا قتل ڈونلڈ ٹرمپ کی مہاجرین مخالف پالیسی کا ہی نتیجہ ہے۔ گزشتہ روز بیٹو او رورکے نے صدارتی مہم سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی الیکشن مہم کامیاب نہیں رہی اس لیے خود کو صدارتی دوڑ سے علیحدہ کر رہا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف امیدوار کو الیکشن مہم ختم کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔امریکی صدر نے بیٹو او رورکے کے حوالے سے غیر اخلاقی الفاط استعمال کرتے ہوئے کہا ’وہ کتے کی طرح بھاگ گیا‘۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد بھی کہا تھا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم کا سربراہ ’کتے کی موت‘ مارا گیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 × four =

Contact Us