جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اسرائیلی فوجی کی تفریحاً فلسطینی جوان کو گولی مارنے کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل

اسرائیلی فوجی کی تفریحاً فلسطینی جوان کو گولی مارنے کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ فوٹیج کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اس واقعے کے خلاف فلسطینی عوام میں شدید غم و غصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئے روز قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کو راہ چلتے گولیاں مار کر شہید کردیا جاتا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماورائے عدالت فلسطینیوں کے قتل کے واقعات سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔

صیہونی فوجیوں کے ظلم و بربریت کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں فلسطین پر قابض اسرائیلی فوجیوں کی تفریحاً ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کی مذموم حرکت دیکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فوٹیج اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ فلسطینیوں کو بغیر کسی خطرے کے گولیوں کا نشانہ بنانا صہیونی فوج کا سب سے پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوٹیج کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کے خلاف فلسطینی عوام میں شدید غم و غصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

10 + 10 =

Contact Us