جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

بھارتیوں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو ہیرو قراردے دیا۔ بینرز آویزاں

ہندوستانی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کو اپوزیشن کی جانب سے کرتارپور راہداری کے معاملے پر شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں کرتارپور راہداری کے معاملے پر دونوں شخصیات کو ہیرو قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ پوسٹرز امرتسر کے میونسپل کونسلر ہرپال سنگھ کی جانب سے لگوائے گئے ہیں جو نوجوت سنگھ سدھو کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور کانگریس رہنما نوجوت سدھو کے پوسٹر پر یہ بھی تحریر کیا گیا ہےکہ کرتارپورداری کھلوانے کے خواب کو حقیقت بنانے پر عمران اور سدھو ہمارے ہیرو ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے کئی علاقوں میں منگل کی دوپہر تک یہ بینرز دیکھے گئے جنہیں بعد میں فوری طور پر اتروا لیا گیا۔

واضح رہےکہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سدھو وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے تھے جس کے بعد انہیں بھارت میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کوبھی اپوزیشن کی جانب سے کرتارپور راہداری کے معاملے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

وزیراعظم عمران خان کرتارپورراہداری کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کریں گے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two × 1 =

Contact Us