بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بڑھتے ہوئے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان کے بارے میں اپنا نقطہ نظر مستحکم سے منفی میں تبدیل کردیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہےکہ ایشیا کی تیسری بڑی معیشت کی معاشی نمو “ماضی کے مقابلے میں مادی طور پر کم رہے گی۔” اس میں کہا گیا ہے کہ “معاشی اور ادارہ جاتی کمزوریوں” کو دور کرنے کے لئے حکومت کی پالیسی اور اثرات کو جزوی طور پر گرایا گیا ، جس سے قرضوں کے بوجھ میں پہلے سے ہی بلند سطح میں مزید اضافہ ہوگیا۔ “اگرچہ معیشت کی بہتری کے حکومتی اقدامات سے ہندوستان کی معاشی نمو میں مدد ملنی چاہئے لیکن دیہی گھرانوں میں طویل مالی دباؤ ، ملازمتوں کے مواقع میں کمی پیدا ہونا ، اور ، حال ہی میں ، غیر بینک مالیاتی اداروں کے ذریعے قرضوں میں کمی کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ”
ایجنسی نے کہا ہے کہ اسے توقع نہیں ہے کہ غیر بینک مالیاتی اداروں میں کریڈٹ بحران جلد حل ہوجائے گا۔
جبکہ بھارت کی وزارت خزانہ نے اس بیان پر یہ کہتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا کہ یہ ملک “دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔ ایجنسی کے مطابق بھارت کا موقف نسبتاً غیر متاثرکن ہے۔ اپریل اور جون کے درمیان سالانہ سطح پربھارت کی معیشت میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ، جو 2013 کے بعد سے اس کی سب سے کمزور رفتار ہے ، کیونکہ عالمی تجارتی تنازعات کے دوران صارفین کی طلب اور حکومت کے اخراجات میں سست روی آرہی ہے۔ مرکزی بینک نے متعدد نرخوں میں کمی کر کے نمو کو بڑھانے کے لئے حکومت کی جانب سے کئی اقدامات (کارپوریٹ ٹیکسوں میں زبردست کٹوتی سمیت) متعارف کروائے۔ وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تازہ ترین عالمی معاشی آؤٹ لک کی طرف اشارہ کیا ، جہاں آئی ایم ایف نے 2019 میں ہندوستان کی معیشت کو 6.1 فیصد کی شرح سے ترقی دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، جس میں 2020 میں سات فیصد تک اضافہ متوقع ہوگا۔
