امریکہ اور چین کے مابین طویل مدت سے متوقع تجارتی معاہدہ افریقی براعظم کو بانڈ اور ایکوئٹی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع کی جگہ بنا دے گا۔ اس توقع کا اظہار بینک آف امریکہ کے ماہر ڈیوڈ ہنر اور کلاڈو اریگوئن نے کیا۔
بلومبرگ کے مطابق ایک مؤکل نوٹ میں انھوں نے لکھا کہ ” ہم سمجھتے ہیں کہ کم سے کم نومبر 2020 کے امریکی انتخابات تک ٹیرف اور کساد بازاری کا خدشہ ہے خصوصاً پہلی سہ ماہی تک ۔” حکمت کاروں نے بتایا کہ ابھرتے ہوئے مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے والوں میں ”افریقی چین ”کامیاب نظر آتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک تجارتی معاہدہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی کرنسیوں اور اعلیٰ پیداواری قرض کی حمایت کرنے والے ، مضبوط ڈالرکو لاحق خطرات کو کم کرے گا۔ کچھ کرنسیاں بشمول جنوبی افریقہ کی رینڈ ، ایکوئٹی کی آمد سے بھی فائدہ اٹھاسکیں گی ۔
اگر امریکہ اور چین تجارتی معاہدہ کرتے ہیں تو بوفا نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی پیش گوئی بھی کی ہے ۔ اس نے کہا ، “ہم افریقہ کو بھی پسند کرتے ہیں جہاں عالمی نمو کے اثرات میں کینیا ، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کے درمیان متعدد بیرونی معاشی فوائد پیچھے رہ گئے ہیں۔
